گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)لاکھوں روپے مالیت کے سرکاری میٹریل کی خرد برد اور مبینہ چوری میں ملوث گیپکو کے 2ملازم نوکریوں سے برخاست 10دیگر کو مختلف سزائیں دی گئی ہیں، کچھ عرصہ پہلے انچارج ریجنل سٹور گیپکو نے بعض سٹور ملازمین اور دیگر ڈیوٹیوں پر مامور اہلکاروں کو سرکاری میٹریل کی خرد برد اور چوری میں ملوث پائے جانے پر ملازمتوں سے معطل کر دیا ۔