پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر شکایات کے لیے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کروا دیا۔
پی اے اے کے مطابق مسافر شکایات درج کرنے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کر سکتے ہیں، یہ کیو آر کوڈز ایئر پورٹ کے مختلف مقامات پر لگایا گیا ہے۔
مسافروں کو شکایات اور تجاویز کے لیے ای میل اور ویب سائٹ بھی دستیاب ہو گی۔
پی اے اے کے مطابق صارفین اپنی شکایات اور تجاویز ویب سائٹ https://islamabadairport.com.pk پر آن لائن بتا سکتے ہیں اور براہِ راست feedback.iiap@caapakistan.com.pk پر بھی ای میل کر سکتے ہیں۔
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی اے اے کے کاؤنٹرز پر دستیاب شکایات رجسٹر میں دستی طور پر بھی شکایت درج ہو سکتی ہے۔