روس نے کہا ہے کہ شام میں صورتحال جلد از جلد مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔
ماسکو میں کریملن سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ بات چیت کی ہے، جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ شام میں حالات کنٹرول کرنے والوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ شام میں روسی فوجی اڈوں، سفارتی مشنز کی حفاظت یقینی بنانا انتہائی اہم ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ مشرق وسطیٰ میں روسی اثر و رسوخ کم ہورہا ہے، اس پر روسی حکام نے جواب دیا کہ یوکرین میں فوجی آپریشن ترجیح ہے۔