اسرائیلی فوج نے 48 گھنٹوں میں شام میں 480 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
روس نے اسرائیلی حملوں کو شام، اسرائیل معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا اور خبردار کیا کہ شام میں داعش کے دوبارہ سر اٹھانے کا حقیقی خطرہ موجود ہے۔
اسرائیلی حملوں میں شانہ بنائے گئے اہداف میں 15 بحری ویسل، اینٹی ایئر کرافٹ بیٹریز اور اسلحہ پروڈکشن سائٹس شامل ہیں۔
ادھر منبج شہر میں 3 روز کی لڑائی کے بعد سیریئن نیشنل آرمی اور سیریئن ڈیموکریٹک فورس کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔
دوسری طرف شام کی نئی عبوری حکومت نے آزاد منڈی کی معیشت اپنانے کا اعلان کردیا ہے۔
دارالحکومت دمشق میں معمولاتِ زندگی بحال ہوگئے ہیں جبکہ دکانیں کھل گئی ہیں اور اے ٹی ایم کے باہر لوگوں کی قطاریں بھی دیکھنے میں آئیں۔