• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق

فوٹو فائل
فوٹو فائل

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں خاتون اور بچی سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 45 سال کا نوید جاں بحق ہوا، گل بائی کے قریب ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے خاتوں، اس کا بیٹا جاں بحق اور شوہر زخمی ہوگیا، ہلاک ہونے والوں کی شناخت 35 سال کی شبانہ اور 1 سال کے زوہان کے نام سے ہوئی۔

قیوم آباد جام صادق پل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 18 سال کا راج جاں بحق ہوا، صدر لکی اسٹار کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 60 سال کا معروف جاں بحق ہوا۔

ناگن چورنگی کے قریب پک اپ گاڑی کے پول سے ٹکرانے سے اس کا ڈرائیور ہلاک ہوا، جس کی شناخت 36 سال کے شوکت علی کے نام سے ہوئی۔

بلدیہ حب ریور روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 33 سال کا ندیم جاں بحق ہوا، سائٹ ایریا اور ناظم آباد پل پر بھی حادثات میں دو افراد جان سے گئے۔

قومی خبریں سے مزید