ملتان (آئی این پی ،صباح نیوز) ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزم ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قطب پور کے علاقے میں ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل سوار مشکو ک افراد کورکنے کا اشارہ کیا جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو ملزمان مارے گئے اور جبکہ دو فرار ہوگئے۔ پولیس کاکہناہے کہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ایک ڈاکو کا نام حق نواز ولد بخت علی سکنہ رحیم یار خان جبکہ دوسرے کا نعیم ولد عبدالکریم سکنہ جلال پور پیر والا معلوم ہوا ہے ۔