• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان 18،مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت ٹیموں کی سرویلنس کے دوران 18مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا برآمد ہوا ہے، جن میں سے 16 مقامات ان ڈور اور 2 مقامات آؤٹ ڈور ہیں ،یکم جنوری سے لے کر اب تک مجموعی طورپر 746 مقامات سے ڈینگی لاروا اور مچھر مل چکا ہے ،دریں اثناء ڈینگی بخار کے شبہ میں رواں سیزن میں اب تک 78 مریض لائے گئے ،جن میں سے صرف ایک مریض میں مرض کی تصدیق ہوئی ہے، یکم جنوری سے اب تک سینڈ فلائی کے کاٹے سے متاثرہ 594 افراد علاج کے لئے رپورٹ ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین