بھارتی فلم ساز اور اداکار انوراگ کشیپ کی بیٹی نے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ کشیپ اور شین گریگور کی شادی کی تقریب گزشتہ روز ہوئی۔
تقریب میں اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
عالیہ کشیپ نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ابھی اور ہمیشہ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ کشیپ سوشل میڈیا کی متاثر کُن شخصیت ہیں جو مختلف برانڈز کو پروموٹ کرتی ہیں اور ان کا یوٹیوب چینل بھی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ کشیپ کی شین سے ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پر ہوئی تھی جس کے بعد یہ دونوں کافی عرصے سے ایک ساتھ تھے۔
واضح رہے کہ عالیہ کشیپ اور شین گریگور نے گزشتہ سال ممبئی میں منگنی کی تھی۔