امریکی شہر نیویارک میں شہری نشے کی حالت میں گاڑی پٹری پر چلانے نکل پڑا۔
امریکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ باسیلیو ہڈالگو نامی شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری کی اس حرکت کے باعث گاڑی میں آگ لگ گئی اور بعد ازاں اسے کرین کی مدد سے پٹری سے ہٹانا پڑا۔
پولیس کے مطابق شہری کی اس حرکت کے باعث ریل ٹریک کو بھی نقصان پہنچا۔
باسیلیو ہڈالگو پر خطرہ پیدا کرنے اور نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔