• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیم کھیلنا بند کرو، نوکری ڈھونڈو، نوجوان نے باپ کو قتل کر دیا

جوزف ووئگٹ— تصویر بشکریہ امریکی میڈیا
جوزف ووئگٹ— تصویر بشکریہ امریکی میڈیا

امریکی ریاست فلوریڈا میں نوجوان بیٹے نے اپنے والد کو قتل اور والدہ کو زخمی کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق والد نے نوجوان پر ویڈیو گیمز کھیلنے اور نوکری نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 سالہ جوزف ووئیگٹ نامی ملزم اپنے 63 سالہ والد اور 58 سالہ والدہ کو سر پر گولی مارنے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔

سوسن ووئیگٹ کی جانب سے رات 11 بج کر 20 منٹ پر واقعے کی اطلاع کے بعد پولیس نے جائے وقوع پر جوابی کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق گھر پر والد کی لاش موجود تھی جبکہ ملزم ک والدہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کرنے کے بعد گاڑی میں فرار ہوا تھا جسے بعد ازاں چیکنگ کے دوران حراست میں لے لیا گیا، ملزم نے والدین کو گولی مارنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بیان دیا ہے کہ زیادہ تر وقت ویڈیو گیمز کھیلنے کی وجہ سے والد مجھ سے ناراض تھے، وہ بار بار نوکری تلاش کرنے کا کہہ رہے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید