• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کا بجلی کے بقایاجات کیلئے پنجاب حکومت کو خط

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ پاور اویس لغاری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ دیا۔

خط حکومتِ پنجاب پر بجلی کے بقایاجات کی وصولی کے لیے لکھا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پنجاب پر بجلی کمپنیوں کے 38 ارب روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں، پنجاب کی طرف لیسکو کے 17 ارب 27 کروڑ روپے کے بقایا جات ہیں۔

خط کے مطابق حکومتِ پنجاب کی طرف گیپکو کے بقایا جات 2 ارب 84 کروڑ روپے ہیں، فیسکو کے 5 ارب 5 کروڑ روپے کے بقایاجات ہیں۔

پنجاب کے ذمے آئیسکو کے 2 ارب 93 کروڑ روپے کے بقایاجات ہیں، صوبائی حکومت کی طرف میپکو کے 9 ارب 90 کروڑ روپے بقایاجات ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے بقایاجات کی وصولی کے لیے مہم شروع کی ہے، پاور ڈویژن نے وزیرِ اعظم کی ہدایت پر بجلی کمپنیوں کی بہتری کے لیے اصلاحات شروع کی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید