• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کر دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلے کر دیے۔

سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سی ایسٹ شہزاد فضل عباسی، ڈی سی کیماڑی طاہر چیمہ، سندھ سالڈ ویسٹ کے ایم ڈی امتیاز شاہ سمیت جیکب آباد، ٹنڈوالہیار اور ملیر کے ڈپٹی کمشنرز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ کو ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ضمیر عباسی اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ فورس طارق چانڈیو کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب راجہ طارق حسین کو ڈپٹی کمشنر کیماڑی، ابرار احمد جعفر کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ کراچی، سلیم اللّٰہ اوڈھو کو ڈپٹی کمشنر ملیر اور نور مصطفیٰ لغاری کو ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار تعینات کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید