• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا کے معاملات اور آئین کو مفلوج کرنیوالوں سے آخر تک لڑوں گا، صدر یون سک

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک ییوول نے ملک میں مارشل لا کے نفاذ کے اقدام کا دفاع اور اپنے خلاف مواخذے کی تحریک کے خلاف آخر تک لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر یون سک ییوول نے جمعرات کو ٹیلی ویژن پر اچانک اور طویل خطاب کیا۔

دوران خطاب جنوبی کوریا کے صدر کا کہنا تھا کہ وہ ایسے مجرمانہ گروہوں کے خلاف آخر تک لڑیں گے، جو جنوبی کوریا کے ریاستی معاملات اور آئین کو مفلوج کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

63 سالہ کورین صدر نے شمالی کوریا پر بھی الیکشن کمیشن نظام کو ہیک کرنے کا الزام عائد کیا۔

انکا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے ہیکنگ کی وجہ سے اس سال اپریل میں ہونے والے انتخابات میں ان کی پارٹی کو بڑے پیمانے پر شکست ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید