• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت

فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جیل اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے زیر التواء مقدمات اور جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جیل اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوا۔

اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد علی شاہ آئی جی سندھ پولیس، آئی جی جیل خانہ جات، پراسیکیوٹر جنرل سندھ و دیگر شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے اہم گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ مقدمات میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور زیر التواء مقدمات کی مدت دو سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

دوران اجلاس پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے بتایا کہ تمام ملزمان کے خلاف بروقت کیسز کا چالان جمع کروایا جاتا ہے۔

چیف جسٹس نے جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں سے متعلق سندھ حکومت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ و دیگر کے ساتھ مل کر پالیسی بنانے  کی ہدایت کرتے ہوئے اجلاس میں ملزمان کے خلاف بروقت چالان جمع کروانے پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید