• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: مال روڈ سمیت مختلف سڑکوں پر لوڈر رکشوں کے داخلے پر پابندی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور میں عوام کی حفاظت کے لیے ماڈل روڈ سمیت مختلف اہم سڑکوں پر لوڈر رکشوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے بتایا ہے کہ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور کینٹ میں لوڈر رکشوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

سی ٹی او کے مطابق آہنی سامان سے لدے رکشوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ انتہائی خطرناک ہے، لہٰذا آہنی راڈ، سریا، ٹی آئرن اور دیگر سامان باڈی سے باہر لوڈ ہوا تو چالان اور مقدمہ ہو گا۔

عمارہ اطہر نے مزید کہا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، ڈرائیور کے ساتھ ساتھ رکشہ مالک کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا جائے گا۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ اوور لوڈنگ کرنے والوں کے لائسنس بھی منسوخ کیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید