• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالا میں رکشوں کی تعداد 25 ہزارہوگئی

گوجرانوالا میں لوکل ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث سڑکوں پر رکشوں کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی۔

گوجرانوالہ میں لوکل ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث سڑکو ں پر رکشوں کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی ہے، رکشوں کی تعداد میں اضافے سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔

جی ٹی روڈ عزیز کراس بائی باس سے چنداقلعہ بائپاس تک شہریوں کولوکل ٹرانسپورٹ کی سہولیت میسر نہیں، جس کے سبب شہر میں رکشوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیاہے۔

بیشتر رکشہ ڈرائیورز کے پاس نہ تولائسنس ہیں اور نہ ہی یہ ٹریفک قوانین سے واقفیت، ناتجربہ کاری کے باعث آئے روز ٹریفک حادثے بھی رونما ہوتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ سمیت شیرانوالہ باغ ، گوندنوالہ اور سیالکوٹی پھاٹک پر ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے ، رکشہ ڈرائیور شہریوں سے اپنے من مانے کرائے بھی وصول کرتے ہیں ۔

سٹی ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کارورائی جاری ہے ۔

شہریوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ انہیں ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور ناتجربہ رکشہ ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کرکے قیمتی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

تازہ ترین