• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ 2024 پیپر لیک کے مقدمے میں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے ایم ڈی کیٹ 2024پیپر لیک کے مقدمے میں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔تین ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزمان میں ڈاؤ یونیورسٹی کے ناظم امتحانات فواد شیخ، نائب ناظم امتحانات منٹھار گوپانگ اور اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر محمد فاروق شامل ہیں۔عدالت نے ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کیا۔مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید