نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے ڈے لائٹ سیونگ ٹائم کے خاتمے پر زور دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میری جماعت دن کی روشنی کی بچت کو ختم کرنے کے لیے کوشش کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈے لائٹ سیونگ ٹائم امریکیوں کے لیے ناگوار اور بہت مہنگا ہے۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ سے 2 جج جاں بحق ہوگئے۔
بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کا کہنا ہے کہ اُنھیں اور اُن کی بہن کو قتل کرنے کی کشش کی گئی تھی۔
یورپی یونین امریکی سوشل میڈیا کمپنیز میٹا اور ایکس کی جانب سے فیکٹ چیک کے خاتمے کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال کو یورپی پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے جا رہی ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے عہدے پر چند آخری دن ان کے گلے کی ہڈی بن گئے۔
امریکا کے سابق صدر براک اوباما نے طلاق کی افواہوں کا بازار گرم ہونے پر اپنی اہلیہ مشعل کے ساتھ مسکراہٹ بھری تصویر جاری کردی.
اسرائیلی کابینہ کے بعد اسرائیلی حکومت نے بھی حماس سے ڈیل منظور کرلی ہے۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاری جاری ہے۔ تاہم واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق شدید سردی کے باعث امریکی صدر کی تقریب حلف برداری ان ڈور ہونے کا امکان ہے۔
امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔
کرس او ڈونل 2021 سے ٹک ٹاک پر سرگرم تھے اور ورجینیا کے شہر نورفوک میں مقیم تھے۔
سیکیورٹی کابینہ کے 11 اراکین نے سادہ اکثریتی ووٹ کے ذریعے اس معاہدے کو منظور کیا۔
جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے اعلان سے اب تک 27 بچوں31 خواتین سمیت مزید 101 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انٹر نیشنل کرمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر کریم خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں، ان کے خیال میں اسرائیل جنگی جرائم کےحوالے سے تحقیقات کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہا ہے۔
دنیا کی دوسری بڑی آبادی رکھنے والے ملک چین میں مسلسل 3 سالوں سے شرح پیدائش میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا پہلا نمبر ہے۔
برطانیہ میں اپنی 10 سالہ بیٹی سارہ شریف کے قتل کے جرم میں عمر قید بھگتنے والے والدین نے سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی۔