• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد کی ریونیو حدود کے تعین کیلئے 30ستمبر کی ڈیڈ لائن

 راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن عظمت محمود نے راولپنڈی اسلام آباد کی ریونیو حدود کے تعین کیلئے 30ستمبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جن23مواضعات کا بندوبست ہوچکا ہے ان کے حوالے سے بورڈ آف ریونیو کو آگاہ کیا جائے تاکہ وہ نوٹیفکیشن جاری کرے اور ریکارڈ اسلام آباد انتظامیہ کے حوالے کیا جاسکے۔ راولپنڈی اسلام آباد کی حدود کے تعین کے حوالے سے اجلاس کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی زیر صدارت ہوا جس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن طارق محمود ،اے ڈی سی آر راولپنڈی عارف رحیم اور دیگر نے شرکت کی جبکہ اسلام آباد کی اے ڈی سی آر کی عدم شرکت کا کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ کمشنر اسلام آباد کو آگاہ کیا جائے تاکہ آئندہ اجلاس میں اے ڈی سی آر اسلام آباد شرکت کریں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گیارہ مواضعات کا ریکارڈ اسلام آباد انتظامیہ کے پاس ہے جب وہ راولپنڈی کو دیں گے تو اس کے 90روز کے اندر محکمہ مال راولپنڈی کام مکمل کرلے گا۔زرائع کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کی تقسیم میں45مواضعات ہیں۔جن کا بندوبست ہونا ہے۔
تازہ ترین