• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوالالمپور: پاکستانی ویمنز انڈر 19 ٹیم پریکٹس کیلئے کلب پہنچ گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستانی ویمنز انڈر 19 ٹیم پریکٹس سیشن کے لیے کوالالمپور کے سلنگور ٹرف کلب پہنچ گئی ہے۔

کپتان ضوفشاں ایاز کی قیادت میں تمام کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔

ہیڈ کوچ محسن کمال، اسسٹنٹ کوچ محمد حنیف اور فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان کھلاڑیوں کو پریکٹس کرائیں گی۔

ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ کل سے کوالالمپور میں شروع ہو رہا ہے۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 15 دسمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 16 دسمبر کو نیپال کے ساتھ ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید