• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ: میلے میں دستی بم حملہ، 3 افراد ہلاک، 48 زخمی

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

تھائی لینڈ کے صوبے تاک میں جاری میلے کے دوران دستی بم حملے میں 3 افراد ہلاک اور تقریباً 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تھائی پولیس کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کے صوبے تاک میں گزشتہ شب سجنے والے میلے کے دوران دستی بم حملہ ہوا ہے جس مں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیرِ اعظم نے دستی بم حملے میں ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

انہوں نے پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کریں، قصورواروں کو ان کے انجام تک پہنچائیں۔

انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے آنے والے تمام تہواروں پر حفاظتی اقدامات کو بڑھائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید