پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری دینی مدارس بل کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔
چکوال سے جاری بیان میں فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ صدر آصف علی زرداری اس بل کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن ڈائریکٹوریٹ آف ریلیجس ایجوکیشن میں ہونی چاہیے۔
پی پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ حکومت نیک نیتی کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر متفقہ قانون لانا چاہتی ہے۔