فیصل آباد پولیس لائنز میں پولیس اہلکاروں کے لیے جدید جم قائم کردیا گیا جہاں جسمانی ورزش اور جدید مشینوں پر اہلکاروں کی وزن گھٹانے کی کوششیں جاری ہیں۔
محکمہ پولیس کی جانب سے بھاری بھرکم اہلکاروں کے لیے جدید جم قائم کردیا گیا ہے جہاں بھاگ دوڑ کے ساتھ جدید مشینوں پر اہلکار ورزش کر کے اپنی بڑھی ہوئی توندیں کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فیصل آباد پولیس لائنز میں موٹاپا کم کرنے کے لیے اہلکاروں کو بلایا گیا ہے۔
پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ ہمارے پیٹ باہر ہو گئے تھے یا موٹاپا ہو گیا تھا اس سے ہمیں کافی پرابلم ہو رہی تھی جب ہم ایکسرسائز کریں گے تو صحت اچھی ہوگی اور ڈیوٹی بھی ڈٹ کر کریں گے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی بڑھی ہوئی توندیں کم کرنے کے لیے جم میں جدید مشینوں کی مدد لی جا رہی ہے۔