• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب سے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل رکا ہے اجلاس کی صدارت نہیں کی، چیئرمین سینیٹ



چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کی صدارت نہ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

 صحافیوں سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جب سے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل رکا ہے انہوں نے سینیٹ کے اجلاس کی صدارت نہیں کی ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایسی بات نہیں ہے کہ میرے پروڈکشن آرڈر کے اختیارات کو مانا نہیں جا رہا۔

خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے دوسرے پروڈکشن آرڈر کے باوجود سینیٹر اعجاز چوہدری کو پیش نہیں کیا جا سکا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اعجاز چوہدری کے آنے تک اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا۔

عون عباس پبی کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے شبلی فراز کو اجلاس کی صدارت نہ کرنے سے متعلق آگاہ کیا، پروڈکشن آرڈر کے باوجود پنجاب حکومت کا اعجاز چوہدری کو پیش نہ کرنا بدقسمتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید