• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس، پنجاب کے اراکین کے ن لیگ کیخلاف شکایات کے انبار


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں پنجاب کےارکان نے ن لیگ کےخلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے اراکین نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کسی بھی فیصلے پر اعتماد میں نہیں لے رہی، قانون سازی پر بھی اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔

سیکریٹری جنرل پی پی پی نیر بخاری نے کہا کہ حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رہیں گی اور اس سلسلے میں صدر آصف زرداری اپنی آئینی ذمے داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

سی ای سی اجلاس میں پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت سے پنجاب اور اسلام آباد میں جلد بلدیاتی انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی قرارداد میں متنازع کینالوں کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 11 ماہ سے التواء کے شکار مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کو فی الفور بلانے کا مطالبہ اور متنازع کینالوں کے معاملے کو فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید