• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسپریت بمرا نے کپل دیو کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے سابق کپتان کپل دیو کا ریکارڈ توڑ دیا۔

برسبین میں کھیلے جانیوالے تیسرے ٹیسٹ میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 72 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

جسپریت بمرا نے 12ویں مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا (سینا ممالک) کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے بمرا نے 8ویں مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے اس اعزاز کے ساتھ بھارت کے سابق آل راؤنڈر اور 1983 کے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان کپل دیو کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے، جنہوں نے سینا ممالک میں 7 مرتبہ پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بمراہ نے اس اعزاز کے ساتھ بھارت کے لیجنڈری آل راؤنڈر کپل دیو کا ریکارڈ توڑ دیا، جو اس فہرست میں 7 پانچ وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ برسبین ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارت کے خلاف آسٹریلوی بیٹرز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 405 رنز بنا لیے۔

اسٹیو اسمتھ نے 101 رنز کی اننگز کھیلی، ٹریوس ہیڈ نے 152 رنز بنائے، ایلکس کیری 45 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا نے 5 کھلاڑی آؤٹ کیے، ٹیسٹ کے پہلے روز بارش کی وجہ سے صرف 13 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل ہوسکا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید