• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالات ……

تمہاری کہانیوں کے موضوعات نہیں بدل رہے،

ڈوڈو نے شکایت کی۔

دس سال پہلے بھی کرپشن پر لکھتے تھے،

آج بھی اس پر لکھ رہے ہو۔

دس سال پہلے بھی مہنگائی کا رونا روتے تھے،

آج بھی وہی رونا روتے ہو۔

دس سال پہلے بھی سیاستدانوں سے خفا تھے،

آج بھی ان سے خفا ہو۔

نئے موضوعات کیوں نہیں ڈھونڈ رہے؟

تمہاری تحریروں میں کوئی نیا پن کیوں نہیں ہے؟

درست کہتے ہو، میں نے اقبال جرم کیا،

پھر کہا، میں اخبار میں یعنی حالات حاضرہ پر لکھتا ہوں۔

دس سال میں ’’حالات حاضرہ‘‘ میں کیا تبدیلی آئی ہے؟

تازہ ترین