• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26ویں آئینی ترمیم کا کیس سپریم کورٹ کا فل بینچ سنے یہ اہم ضرورت ہے، سینیٹر حامد خان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سینیٹر حامد خان نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کا کیس سپریم کورٹ کا فل بینچ سنے، یہ اہم ضرورت ہے۔

لاہور میں صدر لاہور ہائیکورٹس بار ایسوسی ایشن اسد منظور بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر حامد خان کا کہنا تھا کہ یہ نظیر موجود ہے کہ 18ویں ترمیم کے معاملے پر فل کورٹ نے کیس سنا۔

انکا کہنا تھا کہ اب جا کر ان پر نمبر لگا ہے اور پتہ لگا ہے کہ جنوری فروری میں سنیں گے۔ 26ویں ترمیم واضح طور پر آئین اور عدلیہ کا قتل ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش بہت واضح ہے، ہم 26ویں ترمیم کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ 26ویں ترمیم کے بعد مقرر ہونے والے ججز کے سامنے یہ کیس نہیں لگنا چاہیے۔

سینیٹر حامد خان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹس میں سیاسی تعیناتیاں نہیں ہونی چاہئیں۔ یہ بارز کو قومی سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید