نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کے بارے میں اسرائیلی وزیراعظم سے بہت اچھی بات چیت ہوئی، جو ہو رہا ہے اس پر تبادلہ خیال کیا۔ 20 جنوری کو آجاؤں گا تو اس معاملے کو پھر دیکھیں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی ہفتے کی رات ٹرمپ سے ٹیلیفون پر بات ہوئی تھی۔
ریاست فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جاپانی بینکنگ گروپ نے امریکا میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا کہا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکا میں تاریخی ٹیکس کٹوتیوں کا وعدہ پورا کریں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین جنگ روکنے کےلیے روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر سے بات کریں گے، روس یوکرین کی صورتحال مشرق وسطیٰ سے زیادہ مشکل ہوگی۔