• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریقین کے پاس اسلحہ ہوگا تو امن کا قیام مشکل ہوگا، بیرسٹر سیف

اسلحے کی حوالگی کے نکتے پر اتفاق ہونا باقی ہے، بیرسٹر سیف - فوٹو: فائل
اسلحے کی حوالگی کے نکتے پر اتفاق ہونا باقی ہے، بیرسٹر سیف - فوٹو: فائل

حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے۔ فریقین کے پاس اسلحہ ہوگا تو امن کے قیام میں مشکل ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں اس وقت سیز فائر ہے۔ کوہاٹ میں جرگہ موجود ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ضلع کرم میں فریقین اسلحہ واپس کریں اور بنکرز کو ختم کیا جائے۔ اسلحے کی حوالگی کے نکتے پر اتفاق ہونا باقی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فریقین کے پاس اسلحہ ہوگا تو امن کے قیام میں مشکل ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید