اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ماہ نومبر میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق نومبر 2024 میں 18 اعشاریہ 22 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے، جس میں سے ملکی نجی شعبے میں 16 کروڑ ڈالر کا سرمایہ آیا۔
اعلامیے کے مطابق سرکاری شعبے میں 2 اعشاریہ 21 ارب ڈالرز کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق نومبر میں نجی شعبے میں 21 اعشاریہ 92 کروڑ کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ سے 5 اعشاریہ 91 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کا اخراج ہوا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ملک میں 5 ماہ میں 1 اعشاریہ27 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، مالی سال 24ء کے ابتدائی 5 ماہ سے فیصد زائد سرمایہ کاری ہوئی۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق 5 ماہ میں براہ راست سرمایہ کاری 31 فیصد اضافے سے 1عشاریہ 12 ارب ڈالر رہی، اسٹاک مارکیٹ سے 5 ماہ میں 15اعشاریہ 63 کروڑ ڈالر نکالے گئے۔
اعلامیے کے مطابق 5 ماہ میں نجی شعبے میں 96 اعشاریہ 72 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، سرکاری شعبےمیں 30اعشاریہ50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔