• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی شرعی عدالت میں ججز تقرری کے مجوزہ قواعد سامنے آگئے

وفاقی شرعی عدالت میں ججوں کی تقرری کے مجوزہ قواعد کی تفصیل سامنے آگئی۔

مجوزہ قواعد کے مطابق بطورجج تقرری کے لیےمیرٹ کا تعین آئین کے تحت جج کے حلف میں درج معیار کے مطابق کیا جائے گا۔

بلا خوف و رعایت، محبت یا بغض کے تمام طبقات کے ساتھ انصاف کرنے کی صلاحیت ضروری ہے، کسی نامزد شخص کے میرٹ کا جائزہ لیتے وقت پیشہ ورانہ قابلیت اور تجربہ مدنظر رکھا جائے گا۔

مجوزہ قواعد کے مطابق قانونی صلاحیت، کارکردگی، ابلاغ کی صلاحیت، دیانتداری اور خودمختاری کو مدنظر رکھا جائے گا، اپنی نامزدگی پر اثر انداز ہونے کے لیے رابطہ کرنے والا بطور جج تقرری کے لیے نااہل قرار دیا جائے گا۔

‎کسی متوقع یا موجودہ خالی آسامی کےلیے جوڈیشل کمیشن کا کوئی بھی رکن نامزدگیاں پیش کر سکتا ہے۔

مجوزہ قواعد کے مطابق سپریم کورٹ میں جج تقرری کےلیے نامزدگی متعلقہ ہائی کورٹ کے پانچ سینئر ترین ججوں میں سے کی جائے گی۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تقرری کےلیے نامزدگی متعلقہ ہائی کورٹ کے تین سینئر ترین ججز میں سے ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید