ہتھنی سونیا کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ جیونیوز کو موصول ہوگئی۔ فورپاز کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں مختلف بیکٹیریا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
فورپاز کے ذرائع نے سونیا کے پاؤں میں موجود پرانا پھوڑا بیکٹیریا کی بنیادی وجہ قرار دیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پھوڑے کے باعث سونیا کو شدید بیکٹیریل انفیکشن اور جان لیوا سیپسِس (sepsis)کا سامنا ہوا۔
ذرائع کے مطابق پھوڑے کا علاج مدھوبالا کی منتقلی کے دوران حال ہی میں شروع کیا گیا تھا۔ فورپاز نے ملیکہ اور مدھوبالا کےلیے فوری اینٹی بائیوٹک علاج اور خون کے ٹیسٹ تجویز کیے۔
ذرائع کے مطابق فورپاز ماہرین کی ٹیم جلد مزید معائنے کےلیے کراچی پہنچے گی۔
ذرائع کے مطابق سونیا اور نور جہاں کی اموات غیر موزوں ماحول اور ناکافی نگہداشت کا نتیجہ ہیں۔ ہاتھیوں کی صحت کےلیے فٹ کیئر (پاؤں کا خیال رکھنا) اور مناسب غذا نہایت ضروری ہے۔
فورپاز نے کے ایم سی کو ہتھنیوں کےلیے خصوصی خوراک اور ماہرانہ مشورے فراہم کیے ہیں۔