پشاور(ارشدعزیز ملک ) ضلع کرم میں فریقین کے دمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاگ برقرار ہے ایک گروپ نے اپنے ہتھیاروں حکومت کے پاس جمع کروانے سے انکار کردیا ہے ۔
خیبر پختونخوا حکومت نے پاراچنار میں جاری بحران کی وجہ سے 29 بچوں کی ہلاکت کے الزامات کی تردید کردی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر نے دباؤ میں اکر بیان جاری کیا ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں ۔
ایک حکومتی اہلکار نے اس نمائندہ کو بتایا کہ ایک گروپ ہفتہ کو اسلام آباد مشاورت کے لیے گیا تھا، لیکن وہ ابھی تک مذاکرات میں شریک نہیں ہوا۔
گروپ کی غیر موجودگی کی وجہ سے جرگہ کے عمائدین کو ان کی شرکت کا انتظار ہے، جس سے پیشرفت میں مزید تاخیر ہو رہی ہے۔
کے پی حکومت کے ایک اہم اہلکار نے کہا کہ ایک گروپ کا ہتھیارواپس کرنے سے انکار جرگہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ اسلحہ کی واپسی کے بغیر علاقے میں امن قائم نہیں ہوسکتا لہذا دونوں فریقین کو اپنے ہتھیار حکومت کے پاس جمع کروانے ہوں گے۔