اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کا بینہ کے 27اگست کے فیصلہ کی روشنی میں قومی احتساب بیورو (NAB) نے بھی اپنے ادارے میں رائٹ سائزنگ کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئر مین نیب نے نیب میں گریڈ ایک سے گریڈ انیس تک کی کل 238آسامیاں ختم (abolish)کرنے کی منظوری دی ہے۔
چیئر مین نیب نے یہ منظوری بطور پرنسپل اکا ؤنٹنگ افسر اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے دی۔ ختم کی گئی آ سامیوں میں گریڈ انیس کی ایڈیشنل ڈائریکٹر کی دو ‘ گریڈ اٹھارہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی ایک ‘ گریڈ سترہ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 58اور گریڈ سولہ کی ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی آٹھ پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔
گریڈ سولہ کی ڈیٹا کنٹرول سپروائزر کی تین اور گریڈ سولہ کی اسسٹنٹ پر ائیویٹ سیکرٹری کی 23‘ گریڈ پندرہ کی ڈیٹا کنٹرول اسسٹنٹ کی ایک اور اسسٹنٹ کی بارہ پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔ home