• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور کا تیسرا نمبر

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور 359 پرٹیکیولیٹ میٹرز فضائی آلودگی کے ساتھ دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 359 ایئر کوالٹی انڈیکس انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔

لاہور کے علاقے چٹھہ پارک میں فضائی آلودگی 1163 پرٹیکیولیٹ میٹرز، شملہ پہاڑی کے قریب 995 پرٹیکیولیٹ میٹرز جبکہ رائے ونڈ روڈ پر 975 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

علاوہ ازیں، ڈیفنس فیز 8 میں فضائی آلودگی 844 پرٹیکیولیٹ میٹرز اور ایئر پورٹ کے قریب 840 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید