• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری نے سردیوں میں جلد کو نرم و ملائم اور چمکدار رکھنے کا نسخہ بتادیا

اداکارہ بشریٰ انصاری — فائل فوٹو
اداکارہ بشریٰ انصاری — فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے سردیوں میں خشک جلد کو نرم و ملائم اور چمکدار رکھنے کا آسان نسخہ بتا دیا۔

بشریٰ انصاری نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے سردیوں میں جلد کا خیال رکھنے کے لیے قدرتی اجزاء سے بنے ہوئے نسخوں کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بچپن میں اس نسخے کے بارے میں سنا تھا کہ لوگ گلیسرین میں تھوڑا لیموں کا رس اور عرق گلاب ملا کر اسے اپنے چہرے، ہاتھوں اور گردن پر لگا لیں تو جلد نرم و ملائم رہتی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ماضی کی ہماری جتنی بھی خوبصورت اداکارائیں ہیں وہ بھی اس ہی نسخے کو استعمال کرتی تھیں یہی وجہ تھی کہ ان کی جلد اتنی چمکدار اور بے داغ ہوتی تھی۔

بشریٰ انصاری نے مزید بتایا کہ ایک اور میرا اپنا تیار کیا ہوا نسخہ ہے اس کے لیے یہ کرنا ہے کہ اپنے حساب سے تھوڑا سا بائیو آئل، ای آئل، ناریل کا تیل، کیسٹر آئل اور گلیسرین ملائیں اور اسے روزانہ استعمال کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ تمام چیزیں قدرتی ہیں، ان میں کوئی کیمیکل نہیں ہے تو اس لیے ان چیزوں سے ہماری جلد کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید