وزیراعظم شہباز شریف ترقی پذیر 8 ممالک کے 11ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کےلیے قاہرہ پہنچ گئے۔
مصر کے وزیر برائے پبلک بزنس سیکٹر اور قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے عملے نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔
سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف مضبوط اور جامع معیشت کی تشکیل کے لیے نوجوانوں اور اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر گفتگو کریں گے۔
وزیر اعظم غزہ اور لبنان میں انسانی بحران اور تعمیر نو کے چیلنجز پر خصوصی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت کرنے والے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔