کراچی(نیوزڈیسک)یوکرین کے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار کے مطابق یوکرین جدید لیزر ہتھیار رکھنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کے مطابق یوکرین نےجدید ترین ’ٹرائیڈنٹ‘ لیزر ہتھیار رکھنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان برطانیہ کی جانب سے رواں سال کے آغاز میں یوکرین کو برطانوی لیزر ہتھیار کے پروٹوٹائپس تک رسائی دینے کے وعدے کے بعد سامنے آیا ہے۔