• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 8 کارروائیاں کی گئیں جس میں  3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اے این ایف کے حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں 5 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 348.754 کلوگرام منشیات بھی برآمد کی گئی۔

سیالکوٹ سے نیدرلینڈز کے لیے جمع پارسل سے 5.4 کلو آئس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

جی پی او لاہور میں برطانیہ کے لیے بک لیڈیز کپڑوں کے پارسل سے 500 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے جبکہ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ کے لیے بک پارسل سے 54 گرام کیمیائی مواد برآمد ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں قلعہ عبداللّٰہ میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 156.8 کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ ضلع چاغی کے غیر آباد علاقے سے 90 کلو افیون اور 7 کلو آئس برآمد ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں حب کے علاقے وندر سے 18 کلو افیون اور 6 کلو ہیروئن جبکہ کوسٹل لائن پسنی سے 60 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔

ساہو چوک ملتان کے قریب کار میں چھپائی گئی 5 کلو آئس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید