• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کو معاشرے کا بہت بڑا چیلنج قرار دیدیا

ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) سید سجیل حیدر نے منشیات کو پاکستانی معاشرے کےلیے بہت بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سید سجیل حیدر نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملک میں سنتھیٹک ڈرگ کی پیداوار بڑھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین، بچوں کا ڈرگ اسمگلنگ میں بطور آلۂ کار استعمال خطرناک ہے، ہمسایہ ملک میں پوست کی کاشت میں کمی آئی ہے۔

ڈائریکٹر اے این ایف نے مزید کہا کہ منشیات ہمارے معاشرے کےلیے بہت بڑا چیلنج ہے، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات فراہمی کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بالخصوص تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کےلیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید