پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیلیں گے۔
بی پی ایل کی ٹیم ’فارچون بریشال‘ نے شاہین آفریدی سے معاہدہ کر لیا ہے۔
فارچون بریشال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بی پی ایل میں شاہین آفریدی کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔