9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں شاہ محمود، گنڈاپور سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل سے لاکر اڈیالہ جیل میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈاپور، شہریار آفریدی، کنول شوذب اور شبلی فراز سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
علم میں رہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طور پر 113 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوگئی۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد دیگر 6 ملزمان کو 21 دسمبر کو طلب کرلیا۔
دوسری جانب شاہ محمود، کنول شوذب، علی امین گنڈاپور کی طرف سے بری کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ اس درخواست پر اے ٹی سی جج کل سماعت کریں گے۔