• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کی کارروائیاں: 42 کروڑ کی منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف علاقوں میں 7 کارروائیاں کر کے 5 ملزمان گرفتار کر لیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 1565 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت کا تخمینہ 42 کروڑ سے زائد کا لگایا گیا ہے۔

سری نگر ہائی وے اسلام آباد پر 24 کلو افیون اور 48 کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ سیٹلائٹ ٹاؤن کیچ میں ہوٹل کے قریب سے 6 کلو آئس برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب ملزم کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ ملتان میں شیر شاہ ٹول پلازہ پر کار میں چھپائی گئی 1.1 کلو ویڈ اور 1.3 کلو آئس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

بلوچستان میں بھرابچہ سے 367 کلو افیون اور 55 کلو چرس سمیت بھاری منشیات برآمد کی گئی، کارروائی کے دوران 554 کلو مشتبہ مواد برآمد کیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اختر آباد ہزار گنجی کوئٹہ سے 180 کلو ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ کوئٹہ میں جبل نور سے 169 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید