وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ 77 سال میں پاکستان بنانے کا مقصد تک پورا نہیں کیا گیا۔
یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس کراچی میں داؤد یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔
وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں آزادی ملی لیکن ہم نے اس آزادی کی قدر نہیں کی۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ سب برابر کے حق دار ہیں، تبدیلی دعوؤں اور نعروں سے نہیں آئے گی۔
وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تبدیلی جدید ٹیکنالوجی پر عمل کرنے سے ہی آئے گی۔