• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— تصویر بشکریہ غہر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غہر ملکی میڈیا

جاپانی وزیرِ خارجہ کل (25 دسمبر کو) چین کا دورہ کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی جاپانی ہم منصب کے ساتھ اہم موضوعات پر بات چیت کریں گے۔

چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ چین جاپان کے ساتھ مشترکہ مفادات کو بڑھانے اور تعمیری و مستحکم تعلقات استوار کرنے کے لیے تیار ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کا جاپانی سمندری مصنوعات پر پابندی سے متعلق کہنا ہے کہ چین بین الاقوامی نگرانی میں شرکت کے بعد ان آبی مصنوعات کی درآمدات دوبارہ شروع کرے گا، جو قواعد و ضوابط پر پورا اترتی ہوں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید