روس کا مال بردار جہاز بحیرۂ روم میں ڈوب گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ روس کا مال بردار جہاز ’یورسا میجر‘ بحیرۂ روم میں ڈوب گیا۔
روسی مال بردار بحری جہاز اسپین اور الجیریا کے درمیان انجن روم میں دھماکے کے بعد بحیرۂ روم میں ڈوبا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بحری جہاز میں عملے کے 16 افراد موجود تھے، جن میں سے 14 ارکان کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 2 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
حادثے میں بچائے گئے بحری جہاز کے عملے کے 14 افراد کو اسپین منتقل کر دیا گیا ہے۔