• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں نانی، نواسی سمیت 6 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لانڈھی مانسرہ کالونی میں ٹریفک حادثہ میں 28 سالہ فیضان ولد غفور جاں بحق ہوگیا، سلطان آباد ریلوے ٹریک کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 35 سالہ سہیل ولد عبدالمنان جا ں بحق ہوگیا،سائٹ سپر ہائی وے نجی بینک کے قریب دیوار گر نے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، علاوہ ازیں بلدیہ 8 نمبر کباڑی چوک کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 7 سالہ علشبا اور اسکی نانی50 سالہ رخصانہ کی حالت غیر ہوگئی ،ریسکیو اہلکاروں نے دونوں کو کو اسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے نانی نواسی کی موت کی تصدیق کردی ،پولیس کاکہنا ہےکہ مسماۃ رخصانہ بی بی نے گھر میں پانی کی موٹر چلانے کیلئے بٹن کو ہاتھ لگایا تو اسے کرنٹ لگ گیا قریب گھڑی علشبا نے اپنی نانی کو ہاتھ لگا یا اور وہ بھی کرنٹ کی زد میں آگئی ، رئیس امروہی سوسائٹی میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 60 سالہ جمال الدین ولد محمد سلمان جاں بحق ہوگیا، متوفی زیر تعمیر گھر میں شٹرنگ کا کام کررہا تھا کہ بجلی کی تار گرنے کی وجہ سےوہ کرنٹ کی زد میں آگیا ،دریں اثنا بھینس کالونی فٹبال بلڈنگ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 40 سالہ غلام رسول ولد محمد طفیل اور 42 سالہ غفوری ولد حسن محمد زخمی ہوگئے ،پولیس کاکہنا ہےکہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ہے، ڈالمیا محمدی مسجد کے قریب فائرنگ سے 18 سالہ محمد صالح ولد غلام سرور زخمی ہوگیا، واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ہے،گلشن معمار میں بخش گوٹھ زرگر محلہ میں فائرنگ کے واقعے میں 30 سالہ محمد خان ولد عنایت خان زخمی ہوگیا،پولیس کاکہنا ہےکہ فوری طورپر فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں، ظفر ٹائون میں چھریوں کے وار سے 45 سالہ سر فراز ولد امداد زخمی ہوگیا،پولیس کاکہنا ہے واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا ، لاسی گوٹھ لال مدرسہ کے قریب چھریوں کے وار سے 45 سالہ خاتون مسماۃ سلمہ بیگم زوجہ غلام نبی زخمی ہو گئی ، پولیس کاکہنا ہےکہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید