لادین سے دین کی طرف لوٹنے والی پاکستانی اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ اب شادی کرنے کا وقت آگیا ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔
اداکارہ نے سعودی حکومتی اقدام سے خوش ہو کر شادی کے لیے ہامی بھر لی ہے، اور اس حوالے سے اپنے مداحوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبر کا اسکرین شاٹ انسٹا اسٹوری میں شیئر کیا ہے جس کے مطابق سعودی عرب نے مکہ اور مدینہ میں نکاح کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اداکارہ نے سعودی حکومت کے اس اقدام سے خوش ہو کر انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ شادی کرنے کا وقت ہے‘۔
جوں ہی اداکارہ کی انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا کی زینت بنی تو سوشل میڈیا صارفین بھی ان کی مکہ یا مدینہ میں نکاح کرنے کی خواہش پر خوشی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔