اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کمیٹی بالکل بااختیار ہے لیکن فیصلے بانی پی ٹی آئی نے کرنے ہیں‘بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی بھی بات چیت بے معنی رہے گی ۔ایک انٹرویو میں اسدقیصرکا کہناتھاکہ مذاکرات میں پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے‘ ملاقات کے لیے مناسب ماحول دیا جائے جس میں مشاورت ممکن ہو۔سینیٹ الیکشن خیبر پختونخوا کا بنیادی حق ہے، مخصوص نشستیں اور سینیٹ الیکشن ہمارا مطالبہ ہے۔ملٹری کورٹس کے فیصلے کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے۔